منگلورو4؍اپریل (ایس او نیوز)کوٹی پلا کائکمبا نامی مقام کے رہنے والے احمد قریشی پر پولیس حراست میں ظلم و زیادتی کے خلاف پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے سٹی پولیس کمشنر کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا، مگر بغیر اجازت احتجاج کرنے کی بات کہہ کر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج شروع کردیا جس میں کچھ نوجوان زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے مظاہرے میں شامل بہت سے نوجوانوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔
احمد قریشی نامی نوجوان کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پولیس نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا اور اس کے بعد پولیس حراست میں اس پر بہت ہی زیادہ ظلم و زیادتی کی گئی۔ٹارچر کی وجہ سے جب اس کی طبیعت بگڑ گئی توپولیس نے اسے وینلاک اسپتال میں داخل کیاجہاں مبینہ طور پر احمد کے والدین کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کا ایک گردہ کام نہیں کررہا ہے۔
پولیس کی اس تعدی کے خلاف پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے مظاہرہ کیا اورمطالبہ کیا کہ احمد کی گرفتاری اور اس پر ڈھائے گئے ظلم کی پوری طرح جانچ کرتے ہوئے انصاف دلایا جائے۔اور احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے بعد 100سے زیادہ مظاہرین کو حراست میں لیتے ہوئے اُوروا پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔ مزید تفصیلات موصول ہونی باقی ہے۔
واقعے کے تعلق سے بعد میں شائع رپورٹ: